برلن (جیوڈیسک) کینیا کے ایتھلیٹ نے برلن میں ہونے والی میراتھن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔جرمنی کے شہربرلن میں ہوئی اکتالیسویں میراتھن، ایک سو تیس ممالک کے چالیس ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
برلن کے میئر نے اسٹارٹرگن سیفائر کر کے میراتھن کا آغاز کیا، کینیا کے ڈینس کی میٹو نے برق رفتاری دکھاتے ہوئے بیالیس اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹر فاصلہ دو گھنٹے، دو منٹ اور ستاون سیکنڈز میں طے کیا اور چھبیس سیکنڈز کے فرق سے میراتھن میں نے اعالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ کینیا کے ہی ولسن کپسانگ کے پاس تھا جنھوں نے گزشتہ سال برلن میراتھن کی دوران دو گھنٹے تین منٹ اور تئیس سکینڈز کے وقت کیساتھ ریکارڈ بنایا تھا۔