نیروبی (اصل میڈیا ڈیسک) کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں طالبعلموں کے اخراج کے وقت اژدہام کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 14 طالبعلم جاں بحق ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت نیروبی کے شمال مغربی علاقے کاکامیگا میں ایک پرائمری اسکول میں طالبعلموں کے اخراج کے وقت بھگدڑ مچ گئی۔
وزیر تعلیم جارج ماگوہا کے مطابق واقعے میں 14 طالبعلم جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔
ماگوہا نے کہا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
اژدہام کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم بعض مقامی ذرائع کے مطابق اژدہام اسکول کی سیڑھیاں ٹوٹنے کی وجہ سے مچا ہے۔