کینیا کا اقوامِ متحدہ سے مہاجرین کا داداب کیمپ بند کرنے کا مطالبہ

United Nations

United Nations

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا نے اقوامِ متحدہ سے مہاجرین کا داداب کیمپ بند کرنے اور پانچ لاکھ سے زائد صومالی مہاجرین کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق داداب کیمپ صومالیہ کی سرحد کے قریب قائم ہے اور یہ افریقہ کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ ہے۔

دو اپریل کو صومالی شدت پسند تنظیم الشباب کی جانب سے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ایک کالج پر حملے کے نتیجے میں 148 طالب علم ہلاک ہو گئے تھے۔

تاہم کینیا میں اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے صدر نے بتایا کہ انہیں اس کیمپ کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا ہے۔