کینیا : پرتشدد کاروائیاں 4 افراد ہلاک، کشیدگی برقرار

Kenya

Kenya

کینیا (جیوڈیسک) کینیا میں مذہبی رہنما کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کشیدگی برقرار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے شہر ممباسا میں عوام مذہبی رہنما ابراہیم عمر خالد کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جس کے بعد مظاہرین میں اشتعال پھیل گیا اور مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہچانا شروع کر دیا۔ اس دوران کچھ شر پسندوں نے قریب ہی واقع چرچ پر دھاوا بولا اور اسے آگ لگا دی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس فائر کئے۔