جان کیری کا ترکی کی منتخب حکومت کی حمایت پر زور

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی میں رونما ہونے والی صورت حال پر شدید تشویش ہے۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے واشنگٹن میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم انتہائی غیر واضح صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

جان کیری نے کہا کہ اُنھوں نے آج شام گئے وزیر خارجہ کاوسگلو سے گفتگو کی ہے، اور ترکی کی جمہوری منتخب، سویلین حکومت اور جمہوری اداروں کی قطعی حمایت پر زور دیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’ہم تمام فریق پر زور دیتے ہیں کہ ترکی بھر میں سفارت خانوں اور عملے اور سویلین آبادی کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنایا جائے‘‘۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی میں امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانے ترکی میں امریکی شہریوں کے بارے میں تفصیل فراہم کر رہے ہیں۔

اُنھوں نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ محفوظ مقامات اور گھروں کے اندر رہیں اور جب بھی ممکن ہو اپنے اہل خانہ اور احباب کو اپنی خیریت سے آگاہ کریں۔