اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو سپریم کورٹ میں عوام کو ریلیف پرمبنی جواب جمع کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کوٹے سے زائد بجلی لینے کی مجاز نہیں، خلاف ورزی پر کوٹہ بند کر دیں گے۔
وزیر مملکت برائے پانی اور بجلی عابد شیر نے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں پاور سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت نے این پی سی سی کے سسٹم پر تحفظات کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ سسٹم اپ گریڈ کیا جائے۔ اس موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کیلئے نیپرا اور وزارت کے تکنیکی ماہرین مشاورت کر رہے ہیں۔
کل سپریم کورٹ میں عوام کو ریلیف پر مبنی جواب جمع کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سے کے ساتھ معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ سستی بجلی پیدا کر کے کسی نجی کمپنی کو نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کوٹے سے زائد بجلی لینے کی مجاز نہیں، معاہدے کی خلاف ورزی پر کوٹہ بند کر دیں گے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاور جنریشن کمنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔