کے ای ایس سی :نیئر حسین نئے منتظم اعلی مقرر

KESC

KESC

کراچی الیکٹریک سپلائی کمپنی نے نیئر حسین کو نئے منتظم اعلی اور تابش گوہر کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔کمپنی ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی اجلاس کی صدارت سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز وقار ایچ صدیقی نے کی۔

اجلاس میں وقار ایچ صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی بڑی نجی کمپنی کے طور پرسامنے آئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران کے ای ایس سی نے ایک سو تریسٹھ ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل کیا اور مالی سال دو ہزار گیارہ اور بارہ کے دوران سترہ سالوں بعد کے ای ایس سی کو دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کا منافع ہوا۔

سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ کے ای ایس سی کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔بجلی کی تقسیم کے دوران نقصانات چالیس فیصد سے کم ہوکر اٹھائیس فی صد پر آگئے ہیں۔

کے ای ایس سی بجلی پیدا کرنے کے لئے مختلف پاور پلانٹس کو تیل کے بجائے کوئلے میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر کے ای ایس سی بایو گیس پاور پلانٹس کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔