فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی نے پاکستان کا سب سے بڑا بجلی کا ڈاکا مارا اور سسٹم سے 350 میگا واٹ اضافی بجلی لیتی رہی، جب کہ خیبر پختو نخوا میں 60 فیصد فیڈرز 99.9 فیصد نقصان پر چل رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں خطاب کر تے ہوئے کیا، عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سیپکو نے وزات پانی وبجلی کے ماضی کے 50 ارب روپے ادا کرنا ہیں، بلوں کی عدم ادائیگی پر سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخوا میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی رکاوٹ بن رہے ہیں۔