کیٹی بندر اور قریبی علاقوں میں 10 سے زائد دیہات زیر آب

Hurricane

Hurricane

ٹھٹہ (جیوڈیسک) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کے بعد ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں سمندری لہریں غیر معمولی طور پر بلند ہو رہی ہیں۔ تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ساحل کے قریبی علاقوں میں 10 دیہات زیر آب چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر اور جوہو کے بندوں پر پانی کا دباو بڑھ گیا۔

سمندر میں شدید مدوجزر، کیٹی بندر اور قریبی علاقوں میں 10 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ ادھر بدین میں بھی ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر لانا شروع کر دی ہیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد ماہی گیر اب بھی کھلے سمندر میں ہیں جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں اور لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔