کیون کوسٹنر کی ڈرامہ کامیڈی فلم “ڈرافٹ ڈے” کا پہلا ٹریلر جاری

Kevin Costner

Kevin Costner

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار کیون کوسٹنر کی نئی اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم “ڈرافٹ ڈے” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار آئیون ریٹمین کی اس فلم میں کیون کوسٹنر کے ساتھ جینیفر گارنر، ٹام ویلنگ، سیم ایلیوٹ، ٹیری کریوز اور کیون ڈن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ علی بال، جوئے میڈجک اور آئیون ریٹمین کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی فٹ بال لیگ ٹیم کلیولینڈ برانز کے جنرل منیجر کے گرد گھومتی ہے۔

جسے اپنی ٹیم کیلئے نمبر ون ڈرافٹ حاصل کرنے کے لئے مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپورٹس اور ڈرامہ سے بھر پور یہ فلم ڈرافٹ ڈے لائنز گیٹ کے تحت اگلے سال 11 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔