راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے دومختلف چھاپوں کے دوران 800 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مضرصحت گوشت جھنگ سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر احمد حسن رانجھا اور جی ایم سلاٹر ہائوس ڈاکٹر فرخ نے کی ۔ چھاپے ڈھوک کالا خان اور صادق آباد کے علاقے میں مارے گئے۔
غلام مصطفے عرف منا اور اشتیاق نامی ملزمان کے قبضے سے 800 کلو گرام مضرصحت گوشت برآمد ہوا۔ جی ایم سلاٹر ہائوس ڈاکٹرفرخ کے مطابق مضرصحت گوشت کو تلف کردیا گیاہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔