راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے بھائی امیر حسین سمیت 35 کارکنوں پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، تھانہ پر حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے بھائی امیر حسین سمیت 35 کارکنوں پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، تھانہ پر حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی اور ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب کو نوٹس جاری کر کے7نومبر سے گواہان کی شہادتیں طلب کر لی ہیں۔
تمام ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے جنہوں نے فرد جرم کی صحت سے انکار کر دیا۔