خیرپو (جیوڈیسک) خیرپور عدالت نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ، گمبٹ کا نوجوان پولیس کی زیر حراست تشدد سے ہلاک ہوا۔
ایڈیشنل سیشن جج گمبٹ کی عدالت نے نوجوان محمد نواز لاشاری کے قتل کے الزام میں ایس ایچ او سوارھ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، محمد نوا زلاشاری کو ایک ماہ قبل پولیس نے اونٹ چوری کے الزام میں مبینہ تشدد سے ہلاک کردیاتھا ، جس سے اسکی موت واقع ہوگئی تھی۔
ہلاک ہونیوالے نوجوان کے بھائی نے عدالت میں پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی، جس میں کہا کہ پولیس نے ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بناکر بے گناہ قتل کیا اسکا کا بھائی سیاسی کارکن تھا وہ اونٹ چوری نہیں کر سکتا پولیس نے ان کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے وہ انصاف چاہتے ہیں۔