خیرپور ناتھن شاہ میں 3 روز قبل اغوا ہونے والا نوجوان غلام مصطفیٰ گاڈہی تا حال گھر نہیں پہنچ سکا

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ : 3 روز قبل اغوا ہونے والا نوجوان غلام مصطفیٰ گاڈہی تا حال گھر نہیں پہنچ سکا۔ ورثا نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت بہی شدید متاثر رہی۔ مغوی کی بہنیں بھائی کی بازیابی کے لیے سر پیٹ پیٹ کر انوکھا احتجاج کیا۔

خون میں لت پت بہنیں انصاف کے لیے دہائیاں دیتی رہیں۔اس موقعے پر احتجاج کرنے والی خواتین نے رو رو کر بتایا کہ ان کے بھائی 35سالہ غلام مصطفیٰ گاڈہی کوخیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں حسینانی گاڈہی سے بااثر مسلحہ افراد نے اغوا کر لیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ڈاکو ان کے مغوی بھائی کو جان سے مار دینگے انہیں بازیاب کروایا جائے۔

اس موقعے پر احتجاج کرنے والی خواتین نے تپتی دھوپ میں اپنے بچوں کو احتجاج کے طور پر سڑک پر رکھ دیا۔اور جب کہ دوسری طرف احتجاج میں شریک خواتین نے خود کے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود کو زندہ جلانے کی کوشش کی جس پر شہریوں کی مداخلت سے انہیں بچالیا گیا۔دوسری طرف دھرنہ ختم کروانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔

03152515800