کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سکھر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ لندن سے جاری تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے۔
کہا کہ یہ حادثہ کسی سانحے سے کم نہیں۔ سکھر اور خیر پور کی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے زخمیوں کے فوری علاج کے لئے کارروائی شروع کریں۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سانحے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اور سکھر اور خیر پور کی انتظامیہ کو فوری پر پر زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیپلز پاررٹی کے رہنما رحمان ملک نے بھی افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔