خیرپور ناتھن شاہ میں انڈس کیبل آپریٹرز کا مطالبات کے حق میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Indus Cable Operators Protest

Indus Cable Operators Protest

خیرپور ناتھن شاہ : انڈس کیبل آپریٹر ایسوسيئشن سندھ کے مرکزی اعلان کے بعد خیرپور ناتھن شاہ میں کیبل آپریٹرز کی جانب سے ذوالفقار علی جتوئی اور محمد اسلم شیخ کی قیادت میں مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے ۔اس موقعے پر کیبل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ ، ڈش ٹی وی ، سی لائین اور پاور ویو رسیورز کے سرعام خرید و فروخت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد ملک بھر میں تمام کیبل آپریٹرز نے اپنے کیبل نیٹورکس پر غیر قانونی مواد ختم کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر ز نے تو اپنا وعدہ پورا کردیا لیکن پیمرا نے تاحال وعدے پورے نہیں کیے اور آج ملک بھر میں ڈی ٹی ایچ ، ڈش ٹی وی اورسی لائین کا کاروبار زور و شور سے جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں ڈش ٹی وی کے ذریعے اپنے من پسند انڈین چینلز دیکھے جا رہے ہیں۔

انہوں نے چيئرمین پیمرا ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے ڈی ٹی ایچ ، ڈش ٹی وی ، سی لائین اور پاور ویو رسیورزکی خرید وفروخت پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے اور کیبل نیٹورک کو بند کرنے کابہی اعلان کیا۔

03152515800