خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں 8 سالہ بچہ مبینا اجتماعی زیادتی کا شکار، بچے کو بیہوشی کے دورے، والدین غم سے نڈھال، بچے کے والدین نے حکومت سے واقعے میں ملوث ملزمان خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں پریو جونیجومیں 8 سالہ بچے سے مبینا اجتماعی زیادتی کی گئی، 3 ملزمان نے بچے کو اغوا کر کہ نامعلوم جگہ پر لے جا کہ انہیں بدترین تشدد بعد بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد بچے کو ان کے آبائی گاؤں کی سڑک پر بیہوشی کی حالت میں پھینکا گیا۔
بچے کے والدین واقعے بعد غم سے نڈھال ہیں اور اس واقعے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔واقعے کے بعد بچے کو بے ہوشی کے دورے آنا شروع ہوگئے ہیں۔اور بچے کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری طرف بچے نے بتایا کہ 3 ملزمان نے انہیں اغوا کر کہ انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد تشدد کرکہ فرار ہوگئے۔اور جب کہ بچے کے والد غلام شبیر جونیجو اور اس کی ماں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
Child Abuse Khairpur Nathan Shah
پولیس انصاف فراہم نہیں کر رہی اور نا ہی مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بیٹا کھیتوں پے گیا ہوا تھا کہ 3 ملزمان کالو کلوئی، امام بخش کلوئی اور حاجی کلوئی نے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچے کے والدین نے بلاول بھٹوزرداری اور سندھ حکومت سے واقعے کا نوٹیس لے کر ملزمان خلاف قانونی کاروائی کر کہ انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔