خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفري) خیرپور ناتھن شاہ میں محکمہ ایریگیشن کی کروڑوں روپے کی مشینری ناکارہ بن گئی۔کروڑوں روپیوں کی مالیت کی گاڑیاں مکمل ناکارہ پڑی دکھائی دے رہی ہیں۔
سندھ حکومت کی عدم توجہ کے باعث کروڑوں روپے کی مالیت کی مشینری کواس وقت کچرہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔اور جب کہ ذرائع کے مطابق یے معلوم ہوا ہے کہ لاکھوں روپے کی مالیت کی مشینری بہی چوری کی جا چکی ہیں جنہیں سستے دام میں بیچے جانے کا بہی انکشاف ہوا ہے۔
اس کروڑوں روپے کی مالیت کو بہی بیچے جانے کا خدشہ ہے۔ محکمہ روڈس ہائے ویزکے دفاترکے حدود میں کھڑی کروڑوں روپیوں کی گاڑیوں سے قیمتی سامان نکالا جا چکا ہے۔ اور جب کہ اس گاڑیوں کو محکمہ ایریگیشن کی جانب سے آج بیچے جانے کی اطلاعات بہی موصول ہو رہی ہیں۔