خیرپور (جیوڈیسک) صوبے سندھ کے بڑے شہروں کی طرح اندرون سندھ بھی کاروبار کرنے والوں سے باقاعدہ بھتہ طلب کیا جانے لگا۔
خیرپور کے علاقے کنب میں بھتہ نہ دینے پر بااثر ملزمان نے مچھلی کے تالاب میں زہر پھینک دیا۔ ہزاروں مچھلیاں مرگئیں۔
کنب کے رہائشی فش فارم کے مالک حفیظ وسان سے علاقے کے بااثر ملزمان نے ہر ماہ ایک لاکھ روپے بھتہ دینے کا کہا۔ حفیظ وسان نے بھتہ دینے سے انکار کیا جس پر ملزمان نے گذشتہ شب تالاب میں زہر ڈال دیا جس کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں۔
فش فارم مالک نے اس واقعے کا مقدمہ تھانہ کنب میں درج کرا دیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے۔