خیرپور : تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 2 مسافر جاں بحق ، 20 زخمی

Khairpur

Khairpur

خیرپور(جیوڈیسک) خیرپور میں تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیض گنج کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پرکراچی سے لاہور جانیوالی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نواب شاہ اور فیض گنج کے ھسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔