خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں مسلحہ افراد کا مقامی صحافی کے گھر پر دھاوا فائرنگ، 45 سالہ شخص جانبحق۔ بھتیجا اغوا۔ مقتول کے بھائی کو آج سے 18 ماہ قبل بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے ورثا کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔
خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں جان محمد ببر میں مسلحہ افراد کا ایک گھر پر حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص حمید اللہ ببر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا اور جب کہ بھتیجے 24 سالہ منور ببر کو اغوا کرلیا گیا۔دوسری طرف تھرڑ ی جادو شہید کی پولیس نے مقتول حمیداللہ ببر کی لاش کو خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال پہنچایا۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
جانبحق ہونے والے شخص سینےئر صحافی ظہیر ببر کے چچا ہیں۔دوسری طرف مقتول کے بھتیجے سینےئر صحافی ظہیر ببر نے میڈیا کو بتایا کہ میرے دوسرے چچا ہارون ببر کو 18ماہ قبل بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا تھا ۔جس کا مقدمہ حسین بخش مری، منظور مری، منٹھار مری اور فاروق جمالی سمیت 5ملزمان کے خلاف درج تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقتول چچا کے قتل میں نامزد 5ملزمان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
قتل میں نامزد مرکزی ملزم حسین بخش مری نے کئی بار درخواست ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا لیکن عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی جانب سے کیس پر سے ہاتھ اٹھانے کے لیے مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بہی سیکیورٹی فراہن نہیں کی گئی جس کے باعث یے واقعہ پیش آیا۔مقتول کے ورثا نے چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ سے مراد علی شاہ، آئے جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔