خیرپور (جیوڈیسک) ٹھری میر واہ کے قریب اولڈ قومی شاہراہ پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کار کے اوپر چڑھ گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بس میں سوار 10 مسافر زخمی ہوئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر سول اسپتال خیرپور روانہ کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔