خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میرس میں عدالت کے حکم پر پولیس نے وڈیرے کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین، بچوں اور مردوں سمیت 17 افراد بازیاب کرا لئے۔
تحصیل نارا کے علاقے چونڈکو میں عدالت کے حکم پر سورہ پولیس نے بااثر وڈیرے جان محمد راجڑ کی نجی جیل پر چھاپہ مال کر بھیل برادری کے 17 افراد کو بازیاب کرا لیا جن سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ بازیاب ہونے والوں میں 5 مرد ،5 خواتیں اور 7 بچے شامل ہیں۔ عدالت نے وڈیرے کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔