خیرپور (جیوڈیسک) میں رکن قومی اسمبلی نواب وسان قتل کے مقدمے میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے۔ خیرپور نواب وسان کے خلاف انتخابات کے دن ایک شخص کے قتل اور چھ افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔
اس موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سعید حسن نے ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ضمانت مسترد ہونے پر نواب خان وسان عدالت سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کی اور بازار بند کرا دیے۔