خیرپور: سچل سرمست کا 192واں عرس شروع

Sachal Sirmust

Sachal Sirmust

خیر پور کے علاقے درازہ شریف میں سندھ کے معروف صوفی بزرگ اور شاعر سچل سرمست کی ۔ایک سو بانوے۔ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ۔ ہفت زباں شاعر اور صوفی بزرگ سچل سرمست کا ایک سو بانویواں، سہہ روزہ عرس خیر پور میں شروع ہو گیا۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سچل سرمست کے مزار پر چادر چڑھا کر سرکاری تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ عرس کے لیے آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہے۔

ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کے قافلے خیر پور پہنچ رہے ہیں۔ امن اور محبت کے سفیر سچل سرمست کا اصلی نام عبدا لوہاب سومرو تھا۔ آپ حق گوئی اور اپنی سچائی کی وجہ سے سچل سرمست مشہور ہوئے۔ اور یہ نام امر ہو گیا۔ سچل سرمست نے اپنی شاعری سے لوگوں کے دلوں میں عشق حقیقی اجاگر کیا ۔عرس کی محفل سما ع میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ منتخب افراد میں سچل ایوارڈ ۔تقسیم کریں گے۔