خیرپور ناتھن شاہ میں میونسپل ملازمین کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ : میونسپل ملازمین نے تنکھاؤں کی عدم ادائیگی خلاف بھیک مانگتے ہوئے کمیونٹی سینٹر سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں شریک میونسپل ملازمین نے چیف میونسپل افسر محمد نواز مہر خلاف شدید نعریبازی کی۔

اس موقعے پر میونسپل ملازمین محمد یعقوب چنہ، محمد خان سولنگی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہر دور حکومت میں بلدیات کے ملازمین کو نذر انداز کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا بلدیات کے ملازمین پر سیاستدان اپنی سیاست کو چمکاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیات کے ملازمین پر سیاست کرنے والے سیاستدان اور چیف میونسپل افسر غریب ملازمین کی آہ و پکار سے ڈریں ۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ اللہ کے آگے دیر ہے اندھیر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کی تنکھائیں بند ہونے کے باعث عید الفطر کے موقعے پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو اور ڈپٹی کمشنر دادوراجا شاہ زمان سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنکھائیں بحال کی جائیں تا کہ وہ بہی عیدالفطر کی خوشیاں اپنے بچوں میں بانٹ سکیں۔