خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں کھوسہ اور آرائیں برادری میں تصادم، فائرنگ، 2 افراد جاں بحق اور جب کہ ایک شہری سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔
خیرپور ناتھن شاہ میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سواری کے تنازعے پر کھوسہ اور آرائیں برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں2افراد میردوست کھوسو اور رمضان کھوسو جانبحق ہوگئے اور جب کہ ایک پنہل بروہی نامی شہری سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ریاض کھوسو،لیاقت کھوسواور پنھل بروہی نامی شہری شامل ہے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹرز کی جانب سے مزیدحلاکتوں کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔فائرنگ کے بعد شہر بھر میں خوف و حراس کی صورتحال ہے۔تصادم اور فائرنگ کا واقعہ معامولی بات سواری کے تناعے پر ہوا۔دوسری طرف پولیس نے شہر بھر میں گشت تیز کر دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کاروائیاں بہی کی جارہی ہیں۔لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور واقعے کا مقدمہ بہی درج نہیں کیا گیا۔