خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں یوم عاشورہ کے موقعے پرعلمدار شوک سے شبیھ ذوالجناح کے ساتھ مرکزی ماتمی جلوس برآمدہو ا ۔ماتمی جلوس میں شریک ہزاروں عزاداران حسین نے سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا۔
اس موقعے پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتتظامات کیے گئے تھے ۔امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کے 300اہلکار تعینات کیے گئے تا کہ کوئی بہی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔
جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ سیکڑوں اسکاؤٹس کے نوجوانوں نے عزاداران حسین کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیے۔جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام غریباں چوک پہنچا جہاں پر شام غریباں سے علامہ اسد علی شر، علامہ رمیز عباس ہاشمی اور دیگر علما ئے کرام نے خطاب کیا۔جس کے بعد مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سید ناتھن شاہ درگاہ پر پرسہ دینے کے بعد واپس مرکزی امام بارگاہ میں رات دس بجے اختتام پذیر ہوا۔
ماتمی جلوسوں میں سیبیلیں اور لنگر نیاز بہی تقسیم کیے گئے۔اس موقعے پراصغریہ آرگنائیزیشن کے زیر احتمام بلڈ بینک کا قائم کی گئی جس میں سیکڑوں مومنین نے خون کا عطیہ دیا۔ماتمی جلوس برآمد ہونے سے قبل آئی ایس او کے زیر احتمام نماز عاشورہ اور نماز ظہرین باجماعت ادا کی گئی۔
یوم عاشورہ کے موقعے ضلع انتظامیاں کی طرف سے خیرپور ناتھن شاہ کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔