خیرپور ناتھن شاہ: تحصیل میہڑ میں شاہ پنجو کے مقام پر گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے نوجوان کو نہر میں نہانہ مہنگا پڑ گیا۔
18 سالہ نوجوان عبدالطیف جویو دادو کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش کو نکال لیا۔
لاش کو تحصیل میہڑ کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی۔جانبحق ہونے والے نوجوان کا تعلق حیدرآبادسے بتایا جارہا ہے۔نوجوان عبدالطیف جویو عید منانے کے لیے اپنے رشتیداروں کے یہاں آیا ہوا تھا۔ 03152515800