خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں فتح پور کے قریب بائے پاس پر قائم شیل پیٹرول پمپ پردن دہاڑے تین سے زائد مسلحہ ڈاکوں نے دھویٰ ڈال کرعملے کو سخت ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے کی نقد رقم لوٹنے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے چل دیے۔
پیٹرول پمپ کے عملے کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو بروقت اطلاع دی لیکن پولیس حسب روایات کے مطابق کئی گھنٹوں بعد پہنچی اور جب کہ تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔گذشتہ کئی روز سے چوریوں اور ڈکیتیون کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے کے باعث شہری مشکلات سے دو چار ہیں۔دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے واقعے کا ملبہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ پر گرادیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ خیرپور ناتھن شاہ کے دورے پر آئے تھے اور انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جیکب آباد سے کراچی تک امن امان کی صورتحال پر ضابطہ لانے اور ڈاکوں کے مکمل خاتمے کی دعویٰ بہی کی تھی ۔دوسری طرف شہریوں نے واقعے خلاف احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے خیرپور ناتھن شاہ میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔