خیرپور ناتھن شاہ میں کالج کے طلبا کی طرف سے سیمینار کا انعقاد

K.N.Shah Seminar

K.N.Shah Seminar

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں مہران یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی اور سچل نرسنگ کالج کے طلبا کی طرف سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں اساتذہ اور طلبا سمیت ڈاکٹرز، وکلا، شاعر اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد معاشرے میں تعلیمی شعور کو بیدار کرنا تھا۔اس موقعے پر مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام سرور بگھیو، ڈاکٹر منیر عباسی، حفیظ جتوئی، نظام الدین کھڑو، مختیارکار فہیم لاکھیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعور بیدار کرنے کے لیے اس قسم کے سیمینارز معاشرے کی بھتری کا باعث بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کی بھتری کے لیے اس قسم کے سیمینارز کا ہونا بہت ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج طلبا نے یے ثابت کر دکھایا ہے کہ نئی نسل معاشرے کی بھتری کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

سیمینار سے یونیورسٹی کے طلبا کامران کھڑو، آصف منظور کوہارو، اشفاق سومرو، پرویز کھڑو، فیصل اعوان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں جو کچھ بہی سیکھا ہے وہ اپنی آنے والی نئی نسل میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی بھتری کے لیے ہمارہ یے پہلا قدم ہے اور آئندہ بہی انشاء اللہ جدوجہد رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور ناتھن شاہ کی نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہے اور ہمارہ مقصدخیرپور ناتھن شاہ کے نوجوانوں میں تعلیمی شعور کو بیدار کرنا ہے۔سیمینار کے آخر میں سندھ بھر سے آئے فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو بہی دکھایا۔

اس موقعے پر سیمینار میں شریک مہمان خصوصی اور میڈیا کے نمائندوں کواجرک کے تحفے بہی پیش کیے گئے۔

03152515800