خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کے ناسور کے خلاف آواز اٹھانے پر سب انجنئیر علی احمد سولنگی صحافیوں پر بھڑک اٹھے ۔صحافی مسرور اصغر شاہ کو دھمکیاں۔نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹ کی کال پر خیرپور ناتھن شاہ میں صحافی برادری کا احتجاجی مظاہرہ۔
شہر بھر میں مختلف ترقیاتی اسکیموں میں ہونے والی مبینا کرپشن کے متعلق خبرین چلانے پر میونسپل کے سب انجنئیر علی احمد سولنگی آپے سے باہر ہوگئے اورصحافی مسرور اصغر شاہ کو موتمار دھمکیاں دینے کے خلاف خیرپور ناتھن شاہ میں نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹ کی کال پر صحافی برادری نے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا۔مظاہرے میں شریک صحافیوں نے سب انجنئیر علی احمد سولنگی خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس موقعے پر نیشنل فرنٹ آف جرنلسٹ کے صوبائی رہنما فیاض جعفری ، نیشنل پریس کلب صدر سید اظہر حسین،،سینئیر صحافی سید شفقت عباس، علی اصغر شاہ، مسرور اصغر شاہ ، ممتاز ملاح، جام پیرزادو،اقبال کوہارو، مختیار چانڈیو، پریس کلب صدر ارشاد کھوسو، نواب منگی، عقیل سومرو اور دیگر صحافیوں سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل سب انجےئر 14گریڈ کی پوسٹ ہے اور جب کہ علی احمد سولنگی سیاسی سفارشات اور بھاری رشوت دینے کے بعد 14گریڈ کی پوسٹ پر قابض بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی خبروں پر سب انجنےئر کاصحافیوں سے اس قسم کے برتاؤ کا مقصد یے ہے کہ شایدوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کے کرپٹ افسران کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری معاشرے میں صحیح اور غلط کی پہچان کرواتے ہیں اور کرپشن کے ناسور کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر بلدیات جام خان شورو ، ڈپٹی کمشنر دادو سے سب انجنےئر علی احمد سولنگی خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔