خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں گذشتہ کئی روز سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ خلاف جسقم کارکنان کا پارہ ہائے ہائے گیا۔ جسقم کی جانب سے کموینٹی سینٹر سے احتجاجی ریلی نکال نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقعے پر مظاہرے میں شریک رہنما آصف علی کھوسو اور دیگر کا کہنا تھا کہ جب سے محمد پریل گاڈہی کو ایس ڈی او واپڈا کی چارج دی گئی ہے تب سے لے کر آج تک بجلی کا نظام ہی درہم برہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تھا ۔لیکن اب 16سے 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز دوپہر 12 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کر کہ ر وزاداروں کے صبر کے پیمانے کو لبریز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے وفاقی وزراء اور سیپکو چیف سے ایس ڈی او کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔