خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں کھوسہ اور آرائیں برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جانبحق ہوگئے اور جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔زخمی اور لاشوں کو خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔جانبحق ہونے والوں میں محمد نواز کھوسو اور محمد رمضان عرف جانی آرائیں شامل ہیں۔
دونوں گروپوں میں زمین کے تنازعے پرگذشتہ 8 ماہ سے تصادم چل رہا تھا۔واقعے بعد شہر بھر میں خوف و حراس چھا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے کہنے کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ واقعے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری طرف پولیس نے خیرپور ناتھن شاہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کہ 4افراد کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ہونے والے افراد سے اسلحہ بہی برآمد کیا گیا ہے۔