خیرپور: خیرپور ناتھن شاہ میں جشن آزادی کے موقعے پر میونسپل انتظامیاں کی طرف سے ٹی ایم اے آفیس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر اقبالانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقعے پر ٹی ایم آفیس میں پرچم کشائی کی گئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب کے موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر اقبالانی، چیف میونسپل آفیسر محمد نواز مہر ، میونسپل انجنےئر علی احمد سولنگی اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقعے پر سیاسی ، سماجی ،مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر چھوٹے اور بڑوں میں مٹھائیاں بہی تقسیم کی گئیں۔