خیرپور ناتھن شاہ : انڈس ہائے وے پر تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی اور جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت فریدہ کنبھر کے نام سے ہوئی اور تعلق تحصیل میہڑ سے ہے اور جب کہ زخمیوں میں عبدالغفار، عرفان، حنا، شمشاد، غلام حسین، نیاز حسین، ذوالفقار، ملوک، اظہر، ساجد علی ، پیر خان اور دیگر شامل ہیں۔21 زخمیوں میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
جنہیں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار مسافر وین تحصیل میہڑ سے حیدرآباس جارہی تھی کہ خیرپور ناتھن شاہ کے قریب انڈس ہائے وے پر حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔