خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) محکمہ تعلیم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔خیرپور ناتھن شاہ میں لاڑکانہ بورڈ کے تحت چلنے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز میں طلبا وطالبات موبائل فونز کا آزادنہ استعمال کرنے لگے۔بوٹی مافیا نے نقل کروانے کے تمام رکارڈ ز پیچھے چھوڑ دیے۔
لاڑکانہ بورڈ نقل رکوانے میں ناکام۔ دوسری طرف امتحانی مراکز میں نقل کروانے والوں کابہی رش دکھائی دے رہا ہے۔