خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کی تاریخ میں پہلی بار سندھ پولیس کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ ایس ایچ او علی اکبر چنہ کی سربراہی میں نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پہنچی۔ جہاں پر سیکڑوں پولیس اہلکاروں نے پاک فوج کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ریلی میں شریک پولیس اہلکاروں نے پاکستان زندہ آباد ، پاک فوج زندہ آباد اور سندھ پولیس زندہ آباد کے نعرے بہی لگائے۔ اس موقعے پر ایس ایچ او علی اکبر چنہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج پاکستانی اپنے گھروں میں سکھ کی سانس لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔پاک وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر معمور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس پاک فوج کے شہدائے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ہمارے وطن عزیز اور افواج پاکستان کے خلاف جو بہی میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اس کی نکال دینگے۔
ایس ایچ او علی اکبر چنہ کا کہنا تھا کہ 1965 والی جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کو بدترین شکست دی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان آرمی کوہماری ضرورت پڑی تو ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ پاک فوج کے جوانوں اور اس ملک کی حفاظت کے لیے بہا دینگے۔