خیرپور ناتھن شاہ : سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہدائے کی یاد میں شمع روشن

Khairpur Nathan Shah

Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) گذشتہ روز چارسدہ میں پیش آنے والے باچا خان یونیورسٹی کے افسوس ناک واقعے میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد سمیت دیگر شہیدوں کی یاد میں خیرپور ناتھن شاہ میں اسکول کے طلبا و طالبات ، شیعہ سنی اور سول سوسائٹی کی جانب سے شمع روشن کر کہ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقعے پر ہر آنکھ غم شہید میں نم رہی۔خراج تحسین پیش کرنے والوں کے چہروں پر دہشتگردوں خلاف شدید غم و غصہ بہی دکھائی دیا۔اس موقعے پر سانحے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔

جب کہ ہر ایک غم زدہ نے دہشتگردوں خلاف پاک فوج کی حمایت کرتے ہوئے قوم کودہشتگردی خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی اپیل کی۔اور جب کہ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

03152515800