خیرپور ناتھن شاہ میں زہریلی لسی پینے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کی حالت غیر

Children in Hospital

Children in Hospital

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں خیر محمد کھوسو میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تشویشناک حالت میں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حالت غیر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بہی شامل ہیں۔

زہریلی لسی پینے سے متاثر ہونے والوں میں حاجل کھوسو، کلثوم کھوسو، ثمینہ کھوسو، راشد کھوسو، سائن کھوسو، علی گل کھوسو، اسد کھوسو اور شہزادی کھوسو شامل ہیں۔ متاثر خاندان کے سربراہ کالن کھوسو نے بتایا کہ کھانے کے ساتھ لسی کھاتے وقت اچانک میرے گھر کے تمام افراد کی حالت خراب ہوگئی اور وہ بیہوش ہوگئے۔

دوسری طرف ڈاکٹرز نے زہریلی لسی کی تصدیق کردی ۔ڈاکٹرز کے کہنے کے مطابق متاثرین کو ہسپتال لانے میں اگر تھوڑی بہی دیر ہوتی تو قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

03152515800