خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں مصری چانڈیو میں پولیس مقابلہ کیا گیا ، پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو بشیر عرف بشو چانڈیو مارہ گیا۔مارے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بہی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو 10 قتل کے مقدمات سمیت 56مقدمات میں ملوث تھا۔ڈاکو کی لاش کو دادو کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس مقابلہ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن میہڑ علی اکبر چنہ، ایس ایچ او خیرپور ناتھن شاہ اعجاز علی مسن، ایس ایچ او رادھن، ایس ایچ او ککڑاور ایس ایچ او بورڑی کی سربراہی میں کیا گیا۔
پولیس حکام کی جانب سے جارہ کردہ پریس رلیز کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو بشیر چانڈیو کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے 5 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکو کے والد مزن چا نڈیو ڈاکو کی درپرستی کرتے تھے۔اور جب کہ ان چچا علی گوہر چانڈیو پر 5 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا جہ کہ کچھ سال قبل ڈی ایس پی علن عباسی کی سربراہی میں پولیس مقابلے میں مارہ گیا تھا۔
ڈاکو بشیر عرف بشو چانڈیو کے بھائی ذوالفقار عرف بھٹو چانڈیو بہی بہت بڑا خطرناک ڈاکو تھا جہ کہ دیگر ڈاکو کی فائرنگ سے مارے جاچکے ہیں اور جب کہ ان کے چھوٹے بھائی گلزار عرف گاجی چانڈیو نے کچھ سال قبل بھائی خان جمالی نامی ایک شخص کو دادو سیشن کورٹ کے احاطے میں گولیاں مار کر قتل کیا تھا جسے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے جارہ کردہ پریس رلیز کے مطابق اشتہاری ڈاکو بشیر چانڈیو نے 2010 میں خیرپور ناتھن شاہ میں تھانہ بورڑی اسٹیشن کے پولیس اہلکار وزیر علی بگھیو کو گولیاں مار کر شہید کیا تھا اور جب کہ پولیس افسر انسپیکٹر محمد عمر شاہانی اور ان کے گن مین پر بہی حملہ کر کہ انہیں شدید زخمی کیا تھا۔
دوسری طرف ایس ایس پی دادو منیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع دادو سے ڈاکو کے مکمل خاتمے کا عزم کیا ۔تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔