خیرپور ناتھن شاہ میں بجلی کی ہائے وولٹیج تاروں کی زد میں آکر 12سالہ بچہ شدید زخمی

K.N.SHAH

K.N.SHAH

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں بہادر پور میں بجلی کی ہائے وولٹیج تاروں کی زد میں آکر 12سالہ بچہ علی اصغر چانڈیوشدید زخمی ہوگیا جنہیں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث بچے کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس گیا۔

دوسری طرف بچے کے ورثا نے بتایا کہ کچھ روز قبل طوفانی بارشیں پڑنے سے بجلی کی تاریں گر گئیں جن کی بروقت واپڈا حکام کو اطلاع دی گئی تھی۔

لیکن واپڈا حکام نے نوٹیس نہیں لیا جس کے باعث یے حادثہ پیش آیا۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے واپڈا حکام خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

03152515800