خیرپور ناتھن شاہ میں پیپلز پارٹی سپاف کا پلڑا بھاری ہو گیا

K.N.Shah

K.N.Shah

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں پیپلز پارٹی سپاف کا پلڑا بھاری ہوگیا۔سپاف کے صوبائی رہنما عبدالرزاق بروہی سے ملاقات بعد سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سٹی صدر نادر لاکھیراور تحصیل صدر عمران سولنگی سمیت 35 کارکنان پیپلز پارٹی سپاف کا حصہ بن گئے۔

خیرپور ناتھن شاہ مین سندھ یونائیٹیڈ پارٹی سٹی صدر نادر لاکھیر اور تحصیل صدر عمران سولنگی ، ایم بی لنڈ اور دیگر رہنماؤں اور کارکنان سے پیپلز پارٹی سپاف کے صوبائی رہنما عبدالرزاق بروہی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد ایس یو پی کے تمام رہنما اور کاکارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اورتمام رہنما اورکارکنان پاکستان پیپلز پارٹی کی زیلی تنظیم سپاف کا حصہ بن گئے۔اس موقعے پرخوشی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سپاف کی جانب سے علمدار چوک سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی اور سپاف کے رہنما اعجاز چانڈیو، ممتاز جوکھیو ، عدنان جویو اور دیگران کے ہمراہ تھے۔

03152515800