خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو کے اعزاز میں تاج پوشی کے جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔گاؤں والوں نے سونا تاج پہنا کر مبارکباد دی۔
خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں سہراب بگھیو میں پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات میں نئے منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو کے اعزاز میں تاج پوشی جلسے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تاج پوشی کے موقعے پر محمد صفر بگھیو اور محمد پریل بگھیو نے رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو کو 2 لاکھ روپے کا سونا تاج پہنا کر انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔
اس موقعے پر ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور ناتھن شاہ کی عوام کا شکر گذار ہوں جنہوں نے پی ایس 76 کے ضمنی انتخابات میں ووٹ دے کر کامیاب کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا میرے مقاصد میں شامل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے والد مرحوم حاجی امیر بخش جونیجو کے نقش قدم پر چل رہا ہوں میرے والد نے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دی اور آج سے عوام کی خدمت کر کہ عوام کے دلوں میں جگھ بناؤں گا۔اس موقعے پر جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی خیرپور ناتھن شاہ کے صدر اعجاز چانڈیو، محمد صفر بگھیو، محمد پریل بگھیو ، مشہود الحق گاڈہی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔جس کے بعد جلسے میں آئے ہوئے مہمانوں اور میڈیا کے نمائندگان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔