خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) وزارت محکمہ روینیو، ملازمین کو منانے میں ناکام، سندھ بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بہی محکمہ روینیو کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔ دفاتر کی تالا بندی۔ مطالبات نہ ماننے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم۔
خیرپور ناتھن شاہ میں محکمہ روینیو کے ملازمین کا نیاز حسین جویو ، محمد حنیف کھوسو، وحيد بروهي اور دیگر کی قیادت میں دفاتر کی تالا بندی کر کہ احتجاجی مظاہرا کر کہ دھرنا دیا گیا۔ اس موقعے پر روینیو ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزارت محکمہ روینیو کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی خاطری کروائی گئی تھی لیکن تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے بصورت دیگر مرتے دم تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے گا۔محکمہ روینیو کے ملازمین نے مطالبات نہ ماننے تک احتجاج کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا۔