خیرپور ناتھن شاہ میں سورج کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔ پارا 52 ڈگری تک پہنچ گیا

Khairpur Nathan Shah Heat Wave

Khairpur Nathan Shah Heat Wave

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں سورج کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔پارا 52 ڈگری تک پہنچ گیا۔گرمی کے ستائے 3 شہری بیہوش ہوگئے جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری طرف سورج کے غصے کے ساتھ ساتھ خیرپور ناتھن شاہ کے شہریوں کوسیپکو حکام کے غصے کا بہی سامنا کرنا پڑ رہا رہے۔

خیرپوناتھن شاہ میںسورج کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔گرمی کا پارا 52 ڈگری تک پہنچ گیا۔شہری گرمی سے بے حال ہوگئے۔اور جب کہ واپڈا حکام کو بہی رحم نہ آیا۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیپکو حکام کی طرف سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث تمام کاروباری مراکز ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی کے باعث 3 افراد بیہوشی کی حالت میں پائے گئے جنہیں خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال پہنچایا گیا۔ گرمی کی تپش کو برداشت کرتے ہوئے شہری اپنے سر پر ٹھنڈا پانی ڈال کر سورج کے غصے کا سامنا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج اپنا غصا برقرار رکھے گا۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچائو کے لیے کسی قسم کے کوئی بہی انتظامات نہیں کیے گئے۔

03152515800