Khairpur Nathan Shah, Dhund Ka Raaj, Traffic Mutasir
خیرپور: ناتھن شاہ کے شہری سورج کی کرنیں دیکھنے کے لیے ہوگئے بے تاب، شہر سمیت دیہی علاقوں میں دھند کا راج،سڑکیں ویران، ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر، دھند کے باعث سردی کی شدت میں بہی اضافہ اور جب کہ بجلی کا بہی بدترین بریک ڈاؤں۔۔۔
لاکھوں لوگوں کی آبادی پر مشتمل سندھ کے تاریخی شہر خیرپور ناتھن شاہ میں شہری سورج کی کرنیں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔خیرپور ناتھن شاہ سمیت متعدد علاقے ککڑ، خانپور جونیجو، گوزو، سیتا روڈ، کنڈیچکھی، تھلو، کولاچی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گذشتہ کئی روز سے دھند کا راج قائم ہے ۔ دھند کے باعث شہر بھر سمیت متعدد علاقوں میں ٹریفک کی آمد ورفت شدید متاثر ہے۔
سڑکیں ویران دکھائی دینے لگیں جب کہ شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔دوسری طرف دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہونے سے دو دراز سے آئے ہوئے مسافر وں کو شدید مشکلاتوں کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔سردی کی موسم میں دھند کے باعث خیرپور ناتھن شاہ میں گذشتہ کئی روز سے بجلی کا بہی بدترین بریک ڈاؤں ہے اور جب کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین بہی سخت پریشان حال ہیں۔