خیرپور ناتھن شاہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے جیالوں کی جانب سے یوم سیاح منایا گیا۔پیپلز پارٹی کے ورکرز امداد علی گاڈہی، لیاقت کھوسو، غلام شبیر گاڈہی، قمر ساند، غلام قادر لنڈ، منظور رانجھانی، یعقوب چنہ، اکبر قمبرانی اور دیگر نے کمیونٹی سینٹر سے احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرا کیا۔
اس موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ظالم آمر جنرل ضیاء الحق نے 5جولاء 1977کو عوامی ہیرو عظیم لیڈر بانی پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے محروم کیا اور پاکستان کے آئین کو توڑا۔انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا ء الحق نے آج کے دن عوام کے دلوں پر راج کرنے والے سیاسی اور عوامی قائد منتخب وزیر اعظم سے تخت اقتدار چھین کر اس پر قبضہ کیا تھا جس پر ہم نے آج کا دن یوم سیاح کے طور پر منایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کی خاطر جتنی قربانیاں دیں ان کو بھلایا نہیں جا سکتا۔شہید بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔