خیرپور: مسافر کوچ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 14 زخمی

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں ٹھری کے قریب مسافر کوچ کے حادثہ میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ لنک روڈ پر ملتان سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا اور مسافر بس الٹ گئی۔

بس کھائی میں جا گری جس سے 6 افراد موقع پر ہی جان بحق اور 14 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر گمبٹ اسپتال، ٹھری میرواہ اور کوٹ ڈیجی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہوا ہے۔ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔