خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں امن کا چراغ بجھ گیا۔ شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی۔ مسلحہ خواتین نے اسلحے کے زور پر دکاندار کو لوٹ لیا۔ شہریوں کا ایس ایچ او علی اکبر چنہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ۔
خیرپور ناتھن شاہ میں امن کا چراغ بجھ گیا۔شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی ایک اور واردات سامنے آگئی۔ مسلحہ خواتین نے اسلحے کے زور پر دکاندار کو لوٹ لیا۔ مزاحمت کرنے پر مسلحہ خواتین نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکاندار محمد راجا چنہ کو تشدد کا نشانہ بہی بنایا۔مسلحہ خواتین محمد راجا چنہ کی کریانے کی دکان میں داخل ہوئیں اور دوکاندار پر اسلحہ تان کر 50ہزار روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئیں۔
دوکاندار کے کہنے کے مطابق پولیس حکام کو برقت اطلاع دی گئی لیکن پولیس حسب روایات کے مطابق تاخیر سے پہنچی جس کے باعث خواتین بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔دوسری طرف ڈکیٹی کی واردات پر تاجر برادری، ڈاکٹرز ، انجنئیرز، وکلا اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ شہریوں نے وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئے جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ایس ایچ او علی اکبر چنہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔